سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ مزید سستا ہو گیا

سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 17 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (سنو نیوز) سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہو گیا، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے پر آ گئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے رہ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازاروں میں بھی فی اونس سونے کے بھاؤ گر گئے، بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت میں 36 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد عالمی صرافہ منڈی میں فی اونس سونے کا بھاؤ 3 ہزار 994 ڈالر فی اونس رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی بجلی صارفین پر مزید 200 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، پاکستانی صرافہ بازاروں میں گزشتہ روز سونا 400 روپے فی تولہ اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے میں ٹریڈ ہوا تھا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 742 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.18 ▼ 0.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.78 ▼ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.32 ▲ 0.26
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,444 ▲ 5,959
Gold 22K Per Tola 387,240 ▲ 5,462
Gold 21K Per Tola 369,638 ▲ 5,214
Gold 18K Per Tola 316,833 ▲ 4,469
Silver Per Tola 6,127 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▲ 38.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں