برطانیہ: بچوں کیلئے انرجی ڈرنکس پر پابندی عائد کرنے کی تیاری
میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ قانون پر عمل درآمد آئندہ سال اپریل سے متوقع ہے جس کے بعد زیادہ کیفین والے انرجی ڈرنکس کم عمر بچوں کو فروخت نہیں کیے جا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، بوائے فرینڈ سے ملکر شوہر کے قتل کا منصوبہ بے نقاب
رپورٹس کے مطابق فی لیٹر 150 ملی گرام یا اس سے زائد کیفین رکھنے والے انرجی ڈرنکس کی دکانوں، آن لائن پلیٹ فارمز، کیفے، ریسٹورنٹس اور دیگر تجارتی مراکز پر فروخت ممنوع ہوگی، اس کے علاؤہ 16 سال سے کم عمر بچے وینڈنگ مشینوں سے بھی یہ مشروبات خریدنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
برطانوی حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کی صحت کا تحفظ اور کیفین کے زیادہ استعمال سے پیدا ہونے والے ممکنہ مسائل کی روک تھام ہے۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق بھی سخت قوانین نافذ کیے جا چکے ہیں جبکہ اب انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی اسی سلسلے کی ایک نئی کڑی سمجھی جارہی ہے۔