ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی صلاحیت حاصل کر لی

Iran Missile Attack
فائل فوٹو
Updated | Published July, 19 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایسے جدید میزائل استعمال کیے ہیں جو امریکی میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنے اہداف کو غیر معمولی درستگی کے ساتھ نشانہ بنا سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے مبینہ نئے میزائل انتہائی تیز رفتاری سے اپنے ہدف کی جانب بڑھتے ہیں اور دورانِ پرواز اپنی سمت اور پوزیشن میں تبدیلی کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہی خصوصیات انہیں روایتی میزائل دفاعی نظام کیلئے زیادہ مشکل ہدف بناتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) اس بات پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے کہ تہران حساس اہداف کو اتنی درستگی سے کس طرح نشانہ بنا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے ایسی کسی تکنیکی تشخیص کی باضابطہ تصدیق جاری نہیں کی گئی۔

یہ رپورٹس ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، اسی تناظر میں جمعہ کے روز اردن میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر حملے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، جن میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دفاعی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید میزائل ٹیکنالوجی اور دفاعی نظام سے متعلق دعوؤں کی درست جانچ کیلئے سرکاری اور آزاد ذرائع سے تصدیق ضروری ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کے ایران پر مسلسل حملے، 3 افراد شہید، 8 زخمی

 

 

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث اس نوعیت کی اطلاعات عالمی سطح پر بھی غیر معمولی توجہ حاصل کر رہی ہیں، جبکہ مختلف ممالک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں