امریکا کے ایران پر مسلسل حملے، 3 افراد شہید، 8 زخمی

ایران امریکا کشیدگی
امریکی فضائی حملوں میں 3 افراد شہید ہوئے/ فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published July, 18 2026 |
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے صوبہ ہرمزگان میں امریکی فضائی حملوں میں مزید 3 افراد شہید اور 8 زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ ایران نے امریکی اور اتحادی اہداف کے خلاف متعدد جوابی کارروائیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ہرمزگان کے ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ امریکی فضائی حملوں میں 3 افراد شہید اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے ایک روز قبل بھی ہرمزگان میں امریکی حملوں کے نتیجے میں 8 شہری شہید ہوئے تھے جن میں 4 خواتین، 2 معذور بھائیوں سمیت 4 مرد شامل تھے۔

دوسری جانب کویتی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ صبح اس نے اپنی فضائی حدود میں دشمن کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو روکا۔ فوج کے مطابق ایرانی حملوں میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ڈرون حملوں میں چند فوجی زخمی ہوئے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا کویت اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں اردن میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے، تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ روسی میڈیا کے مطابق حملے سے قبل امریکی اہلکاروں کا انخلا نہیں کرایا گیا تھا اور جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔

ادھر ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بوشہر کے فضائی علاقے میں ایک امریکی ایم کیو-9 ڈرون کو جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مار گرایا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز سے خلاف ضابطہ گزرنے کی کوشش کرنے والے 4 ٹینکر جہازوں کو میزائل اور ڈرون کے مشترکہ آپریشن کے ذریعے روک دیا گیا جبکہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں دو تیل بردار جہاز بارودی راستے سے گزرنے کے دوران دھماکوں سے تباہ ہو گئے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں