ایران کا کویت اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملہ

Iran Missile Drone Attack
فائل فوٹو
Updated | Published July, 16 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا کی جانب سے کیے گئے حالیہ فضائی حملوں کے جواب میں کویت اور اردن میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اپنی عسکری کارروائی نصر " کے آٹھویں مرحلے کے دوران کویت میں واقع علی السالم ایئر بیس پر مشترکہ میزائل اور ڈرون حملہ کیا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ حملے کے دوران امریکی فوج کے زیر استعمال سی-ریم ریڈار سسٹم اور امریکی اہلکاروں کے اجتماع کے ایک مقام کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ایرانی دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

آئی آر جی سی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ امریکا نے ایران کیخلاف کارروائیوں کیلئے کویتی سرزمین استعمال کی، اور کویتی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ملک سے امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کریں۔

دوسری جانب ایرانی فوج نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ان حملوں میں امریکی فوج کے مواصلاتی نظام اور ایندھن ذخیرہ کرنے والی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکا کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ فضائی حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، 50 افراد لقمہ اجل بن گئے

تاہم امریکا، کویت اور اردن کی جانب سے ان حملوں یا نقصانات کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تصدیقی بیان سامنے نہیں آیا۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں