تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، 50 افراد لقمہ اجل بن گئے

Libya Migrant Boat Accident
فائل فوٹو
Updated | Published July, 16 2026 |
طرابلس:(ویب ڈیسک) لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب یورپ پہنچنے کی امید لیے سفر کرنے والے تارکینِ وطن ایک اور المناک حادثے کا شکار ہو گئے۔

افسوسناک حادثے میں 60 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 50 افراد ہلاک ہو گئے، حادثے میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے، ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مشرقی لیبیا کے ساحلی شہر طبرق کے قریب بردعہ جزیرے کے نزدیک پیش آیا۔ مشرقی لیبین کوسٹ گارڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار صرف 10 افراد تیر کر جزیرے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، جنہیں بعد ازاں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر مسافروں کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب لیبیا ایک مرتبہ پھر افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تارکینِ وطن کے لیے یورپ جانے کا اہم راستہ بنا ہوا ہے۔

انسانی سمگلر بہتر مستقبل کا خواب دکھا کر لوگوں کو غیر محفوظ اور گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی کشتیوں میں بحیرہ روم کے خطرناک سفر پر روانہ کر دیتے ہیں، جس کے باعث ہر سال بے شمار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ بھی مشرقی لیبیا کے ساحل کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 51 تارکینِ وطن جاں بحق یا لاپتہ ہو گئے تھے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ بحیرہ روم کا یہ راستہ اب بھی دنیا کے خطرناک ترین ہجرتی راستوں میں شمار ہوتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق 2011 میں نیٹو کی حمایت سے ہونے والی بغاوت کے بعد سابق لیبی رہنما معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے سے ملک میں سیاسی عدم استحکام، سکیورٹی بحران اور انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو فروغ ملا، جس کے باعث لیبیا یورپ جانے کے خواہشمند تارکینِ وطن کا مرکزی ٹرانزٹ پوائنٹ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کے نئے حملے، ایرانی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 16 مئی تک وسطی بحیرہ روم کے راستے میں 800 سے زائد تارکینِ وطن جان سے گئے یا لاپتہ ہوئے، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ تعداد 1,300 سے تجاوز کر گئی تھی۔

عالمی اداروں نے ایک بار پھر انسانی سمگلنگ کیخلاف مؤثر کارروائی اور تارکینِ وطن کیلئے محفوظ اور قانونی راستے فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں