ماڈل ہما سلیم کا مشہور کرکٹر پر ہراساں کرنے کا سنگین الزام

ماڈل ہما سلیم کا مشہور کرکٹر پر ہراساں کرنے کا سنگین الزام
پاکستانی ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پر نامعلوم کرکٹر کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 16 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم کرکٹر کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور جلد ہی قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

معروف ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پیلٹ فارم انسٹاگرام پر لگائی سٹوری میں دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ہراسانی، دھمکیوں اور ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے مذکورہ شخص سے رابطے میں نہیں ہیں، تاہم اس کے باوجود انہیں اور ان کے قریبی افراد کو مبینہ طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندو انتہا پسند رہنما کا عامر خان کو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ماڈل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور وہ مناسب وقت پر اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ اس معاملے کی مزید تفصیلات اور شواہد سامنے لائیں گی۔

واضح رہے کہ ہما سلیم نے اپنی پوسٹ میں متعلقہ کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا ہے اور تاحال ان الزامات کے حوالے سے کسی کرکٹر یا ان کے نمائندے کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل بھی سامنے نہیں آیا ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں