ہندو انتہا پسند رہنما کا عامر خان کو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

اداکار عامر خان
ہندو انتہا پسند رہنما جگد گرو پرمہنس آچاریہ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 15 2026 |
ممبئی (ویب ڈیسک) ہندو انتہا پسند رہنما جگد گرو پرمہنس آچاریہ کی جانب سے بالی وڈ اداکار عامر خان کو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ایک وزیر نتیش رانے کی جانب سے عامر خان کی شادیوں کے تناظر میں انہیں "لو جہاد کا برانڈ ایمبیسیڈر" قرار دیا گیا جس کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔

ایودھیا سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو انتہا پسند رہنما جگد گرو پرمہنس آچاریہ نے عوامی سطح پر وزیر نتیش رانے کے بیان کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے تیسری شادی کر لی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عامر خان کی ہندو خواتین سے شادیوں کا مقصد لو جہاد کو فروغ دینا تھا، یہ بات محض الزام نہیں بلکہ حقیقت کی عکاسی کرتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند رہنما نے عامر خان کو قتل کرنے والے شخص کے لیے 5 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی اداکار کا سر قلم کر کے میرے پاس لائے گا، میں نقد انعام دوں گا اور اگر کسی نے اسے قتل کرنے کی ہمت نہ کی، تو میں خود اسے ڈھونڈ کر مار ڈالوں گا۔

اس کے ساتھ ہی ہندو رہنما نے قتل کرنے والے شخص کو قانونی اخراجات برداشت کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے اس عمل کی حوصلہ شکنی ہوگی جسے وہ "لو جہاد" قرار دیتے ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں