عامر خان نے تیسری شادی کر لی

Aamir Khan Marriage
فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published July, 5 2026 |
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارعامر خاں نے اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ سے شادی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تقریب اتوار کے روز ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں انتہائی سادگی کے ساتھ دونوں نے نکاح کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ شادی اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت رجسٹر کی گئی، تقریب میں صرف انتہائی قریبی اہل خانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی، شادی کے موقع پر ماحول خوشگوار اور خاندانی نوعیت کا تھا۔

تقریب میں عامر خان کے بچوں جنید، آئرہ اور آزاد سمیت ان کے قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے، جنہوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گوری سپراٹ اور عامر خان ایک دوسرے کو تقریباً پچیس برس سے جانتے تھے، تاہم 2024 میں دوبارہ رابطے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

عامر خان نے مارچ 2025 میں اپنی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری سپراٹ کو اپنی قریبی ساتھی کے طور پر عوام کے سامنے متعارف کروایا تھا، جس کے بعد ان کے تعلقات میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:عامر اور گوری کی شادی میں مدعو مہمانوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے رینا دتا اور بعد ازاں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی تھی، جو بعد میں علیحدگی پر ختم ہو گئی۔ نئی شادی کے بعد مداحوں اور فلمی حلقوں میں مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں