عامر اور گوری کی شادی میں مدعو مہمانوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

عامر خان
بالی ووڈ اداکار عامر خان نے میڈیا کو انٹرویو دیا/فائل فوٹو
Updated | Published July, 4 2026 |
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار عامر خان اور گوری سپرٹ کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمان اور مینیو کی تفصیلات سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی اتوار کو ممبئی میں واقع اداکار کی رہائش گاہ میں سادگی سے ہوگی۔

اس حوالے سے اداکار نے میڈیا کو انٹرویو کے دوران 5 جولائی کو خاص دن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 5 تاریخ کو شادی ہورہی ہے، شادی کی ایک چھوٹی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا ہے جس میں دونوں فیملیز کے علاوہ چند دوست شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے مختصر اور نجی تقریب کیلئے مہمانوں کی فہرست اور کھانے کے مینیو کو ذاتی طور پر حتمی شکل دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ’دعا کریں ہم خوش رہیں‘، عامر خان نے تیسری شادی کی تاریخ بتادی

شادی میں دونوں فیملیز اور دوستوں کو ملا کر 100 سے 150 کے قریب لوگ شرکت کریں گے جب کہ عامر خان اور گوری کی جانب سے اپنے پسندیدہ کھانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عامر خان نے پرانے دوست اور فلم ساز آشوتوش گوواریکر اور نیز راج کمار سنتوشی کو شادی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری اسپرٹ کو متعارف کرایا تھا اور باضابطہ طور پر ان کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔

عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ سے 1986 میں شادی کی جو 2022 میں ختم ہوگئی جب کہ دوسری بیوی کرن راؤ سے 2005 میں شادی ہوئی اور 2021 میں علیحدگی پر ختم ہوئی۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں