امریکا کے نئے حملے، ایرانی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکا
جنوبی ایران کے شہر بندرعباس میں دھماکے سنے گئے/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 14 2026 |
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی فوج نے ایران کیخلاف مسلسل تیسری رات حملوں کا آغاز کر دیا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر ایران کے خلاف مسلسل تیسری رات فضائی حملوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سینٹکام نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملے ایرانی افواج پر بھاری نقصان پہنچانے اور آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے کرنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنے کے لیے جاری رہیں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے شہر بندرعباس میں دھماکے سنے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریڈیو میزبان ہیو ہیوٹ سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکا ایران پر بھرپور حملے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کا متبادل تیار: متحدہ عرب امارات کا نئی بندرگاہ بنانے کا فیصلہ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت ایران کے لیے ایک امتحان تھی، تاہم ایران نے اس کی پاسداری نہیں کی۔ہم وسطی ایران کے کوہ کولانگ گاز لا کو نشانہ بنانے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میری اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ بہت اچھی ہم آہنگی ہے اور ہمارے تعلقات خوشگوار ہیں۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ایران آبنائے کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

انہوں نے لکھا امریکی صدر درست کہہ رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں سہولت فراہمی پر معاوضہ ملناچاہیے لیکن جو تجارتی جہازوں کوپُرامن گزرگاہ کی سہولت فراہم کرتا، معاوضہ اسے ملنا چاہیے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا امریکی صدر کی 20 فیصد شرح بہت زیادہ ہے، ہم منصفانہ رویہ اختیار کریں گے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں