سونے کی قیمتوں میں مزید کمی، آج پھر ہزاروں روپے سستا ہو گیا
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 5ہزار 600 روپے سستا ہو گیا، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے پر آ گئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 108 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے رہ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازاروں میں بھی فی اونس سونے کے بھاؤ گر گئے، بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت میں 56 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد عالمی صرافہ منڈی میں فی اونس سونے کا بھاؤ 4 ہزار 17 ڈالر فی اونس رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے اختتام پر ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں 3 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ عالمی صرافہ منڈیوں میں بھی فی اونس سونے کے بھاؤ میں 38 ڈالر کی کمی دیکھی گئی تھھی۔