گندم، آٹے، روٹی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

پنجاب حکومت نے گندم، آٹے اور روٹی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری گندم کے ذخائر کے اجراء کا آغاز کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 14 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) پنجاب حکومت نے گندم، آٹے اور روٹی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری گندم کے ذخائر کے اجراء کا آغاز کر دیا۔

ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے بتایا کہ سرکاری گندم 3 ہزار 800 روپے فی من کے نرخ پر فلور ملوں کو جاری کر دی گئی، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گندم کے نرخ میں بتدریج کمی لائی جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹا اور گندم عام شہریوں اور غریب طبقات کی دسترس میں رکھے جائیں گے، پاسکو کی ایک ملین میٹرک ٹن گندم حکومتِ پنجاب کو منتقل کی جا رہی ہے۔

امجد حفیظ نے کہا کہ گندم کی منتقلی کا مقصد صوبے میں وافر دستیابی کو یقینی بنانا ہے، سرکاری ذخائر کا اجراء ایک مربوط حکمتِ عملی کے تحت جاری رہے گا۔

ڈی جی فوڈ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، صوبہ میں آٹے اور گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نانبائی ایسوسی ایشن نے تنور بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آٹے کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان

صدر متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن آفتاب اسلم گل نے کہا کہ موجودہ قیمت پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں رہا، اس لیے ضلعی انتظامیہ فوری طور پر سادہ روٹی کی نئی قیمت 25 روپے مقرر کرے کیونکہ روٹی کی قیمت میں 9 روپے اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

آفتاب اسلم گل نے مطالبہ کیا کہ اگر گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائے، آٹے کی قیمت کم کی جائے اور مناسب وزن کے آٹے کے تھیلے دستیاب کیے جائیں تو روٹی سستی بھی فروخت کی جا سکتی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.71 ▼ 1.02
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.58 ▼ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,383 ▼ 335
Gold 22K Per Tola 393,601 ▼ 307
Gold 21K Per Tola 375,710 ▼ 293
Gold 18K Per Tola 322,037 ▼ 252
Silver Per Tola 6,244 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,634 ▲ 0.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں