آٹے کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان

Karachi Flour Prices
فائل فوٹو
Updated | Published July, 11 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) کمشنر کراچی نے شہر میں آٹے کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان کر دیا، جس کے تحت مختلف اقسام کے آٹے کے ہول سیل اور ریٹیل نرخ مقرر کر دیے گئے ہیں۔

تاہم فلور مارکیٹ سے وابستہ تاجروں نے ان قیمتوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زمینی حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔

اعلان کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت 122 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل قیمت 125 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 132 روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 135 روپے فی کلو طے کی گئی ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق چکی کے آٹے کی قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان نرخوں کا مقصد شہریوں کو مناسب قیمت پر آٹا فراہم کرنا اور مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے۔

دوسری جانب شہاب الدین مارکیٹ کے صدر محمد اسلم نے نئی قیمتوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ موجودہ مارکیٹ لاگت سے مطابقت نہیں رکھتے، چکی کا آٹا انہیں 150 روپے فی کلو پڑتا ہے، جبکہ سرکاری قیمت 145 روپے مقرر کی گئی ہے، جس پر فروخت کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریگولر آٹے کی لاگت 134 روپے فی کلو ہے، لیکن اس کی ریٹیل قیمت 125 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جس سے دکانداروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

 

 

 

محمد اسلم کا کہنا تھا کہ قیمتوں کا تعین کرتے وقت مارکیٹ کی حقیقی لاگت، ٹرانسپورٹ اخراجات اور دیگر عوامل کو بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے تاکہ تاجر اور صارف دونوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب شہری نئی قیمتوں پر عمل درآمد اور آٹے کی دستیابی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.15 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.59 ▼ 0.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.78 ▼ 0.22
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▼ 0.05
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 425,755
Gold 22K Per Tola 390,276
Gold 21K Per Tola 372,536
Gold 18K Per Tola 319,317
Silver Per Tola 6,101
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▲ 0.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں