حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated 23 گھنٹے قبل | Published July, 10 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 روپے18 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 310 روپے 71 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

وزارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 7 روز کے لیے ہو گا۔

حکام کے مطابق ایران امریکا تازہ کشیدگی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کمی کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ، اطلاق یکم جولائی سے ہو گا

حکومت نے 4 جولائی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 97 پیسے کی کمی کے بعد 297 روپے 53 پیسے مقرر کی تھی جبکہ اس سے قبل 299 روپے 50 پیسے تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی ایک روپے 97 پیسے کم کرکے فی لیٹر 309 روپے 50 پیسے ہوگئی تھی، حکومت نے اس سے قبل ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 311 روپے 47 پیسے مقرر کی تھی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں