تاجر وں کا کل ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ بند رکھنے کا اعلان

دکانداروں کے خلاف کارروائیوں پر تاجر برادری نے احتجاجاً کل بدھ کے روز ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 14 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (ویب ڈیسک) دکانداروں کے خلاف کارروائیوں پر تاجر برادری نے احتجاجاً کل بدھ کے روز ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم اعلان کیا ہے کہ کل 15 جولائی بدھ کے روز جوڑیا بازار، لی مارکیٹ، ڈانڈیا بازار، نانک واڑہ سمیت لانڈھی ملیر کورنگی اور لیاقت آباد کی ہول سیل اجناس کی دکانیں بند رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ کی بندش کے باعث ملک بھر میں اجناس کی سپلائی بھی جوڑیا بازار سے معطل رہے گی۔

رؤف ابراہیم کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمتوں کو جواز بنا کر دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، تاجر برادری کی گرفتاریاں، چالان، سیل اور ہراساں کرنے کا عمل کسی صورت قابل قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں مزید کمی، آج پھر ہزاروں روپے سستا ہو گیا

انہوں نے الزام عائد کیا کہ چالان کے نام پر صرف ایزی پیسے کا نمبر دیا جا رہا ہے، کسی بھی دکاندار کو چالان کا کاغذ نہیں دیا گیا، دکانداروں کو 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کے چالان کے نمبرز دیے گئے ہیں۔

صدر گروسری ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ فلور ملز مالکان پر کوئی چالان یا کوئی کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی، مہنگا آٹا فلور ملز سے آ رہا ہے اس کے خلاف چالان اور سیل کریں، ہول سیل بازار کی بھی متعدد دکانیں تاحال سیل ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.71 ▼ 1.02
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.58 ▼ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,383 ▼ 335
Gold 22K Per Tola 393,601 ▼ 307
Gold 21K Per Tola 375,710 ▼ 293
Gold 18K Per Tola 322,037 ▼ 252
Silver Per Tola 6,244 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,634 ▲ 0.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں