عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے پر آ گئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 258 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے رہ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازاروں میں بھی فی اونس سونے کے بھاؤ گر گئے، بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت میں 38 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد عالمی صرافہ منڈی میں فی اونس سونے کا بھاؤ 4 ہزار 73 ڈالر فی اونس رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو پَر لگ گئے
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھاجبکہ عالمی صرافہ منڈیوں میں بھی فی اونس سونے کے بھاؤ میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔