بھارت: مقدمہ جیتنے کیلئے جج پر کالا جادو کرنے والی خاتون گرفتار

بھارت: مقدمہ جیتنے کیلئے جج پر کالا جادو کرنے والی خاتون گرفتار
خاتون نے جج کی کرسی اور ڈائس پر سفید سرسوں کے دانے بکھیر دیے/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 13 2026 |
بنگلورو:(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں زمین کے تنازع سے متعلق مقدمہ جیتنے کی مبینہ کوشش میں جج پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 65 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون پر الزام ہے کہ وہ عدالت میں داخل ہوئی اور جج کی کرسی اور ڈائس پر سفید سرسوں کے دانے بکھیر دیے، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا خیال تھا کہ اس عمل سے مقدمے کا فیصلہ اس کے حق میں آجائے گا۔

عدالتی عملے نے جج کی نشست پر سرسوں کے دانے دیکھ کر معاملہ مشکوک سمجھتے ہوئے عدالت میں نصب سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کو جانچا گیا جہاں فوٹیج میں خاتون کو جج کی نشست کے قریب دانے بکھیرتے ہوئے دیکھا گیا جس پر فوری پولیس کو اس معاملے کی اطلاع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بار میں خوفناک آتشزدگی، 27 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے نیز خاتون نے ابتدائی تفتیش میں ہی اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقدمہ جیتنے کی امید میں یہ عمل کررہی تھی۔

بعد ازاں خاتون کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس غیر معمولی واقعے کے بعد بھارت میں توہم پرستی، کالا جادو اور عدالتی نظام سے متعلق نئی بحث بھی شروع ہو گئی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▲ 0.01
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.73 ▼ 0.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718
Gold 22K Per Tola 393,908
Gold 21K Per Tola 376,003
Gold 18K Per Tola 322,289
Silver Per Tola 6,244
Platinum Per oz (USD) 1,633
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں