آن لائن ٹیکسی ڈرائیوروں کو لوٹنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم تنویر مختلف اوقات میں چلڈرن اسپتال آنے کے بہانے آن لائن ٹیکسی بک کرتا تھا، منزل پر پہنچنے کے بعد وہ فون کرنے کا بہانہ بنا کر ڈرائیور سے موبائل لیتا اور موقع سے فرار ہوجاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم، بل موصول ہونا شروع
تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم چلڈرن اسپتال میں مریضوں کے تیمارداروں اور ملاقاتیوں کو بھی ان وارداتوں کا نشانہ بناتا رہا ہے تاہم وارداتوں کے بعد ملزم کو ہسپتال سے باہر جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی دیکھا گیا ہے جس کی مدد سے پولیس اس تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم پہلے بھی چوری، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔