لیسکو افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم، بل موصول ہونا شروع

LESCO Free Electricity
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published July, 13 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کیلئے مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی، جس کے بعد انہیں بھی دیگر صارفین کی طرح باقاعدہ بجلی کے بل موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ اقدام بجلی کے شعبے میں مراعات کے نظام پر نظرثانی کے سلسلے کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تقریباً 30 برسوں میں پہلی مرتبہ لیسکو افسران کو مفت یونٹس کی سہولت سے محروم کیا گیا ہے، جس کے باعث بعض افسران کی تنخواہ کا بڑا حصہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی پر خرچ ہونے لگا ہے۔

لیسکو ذرائع کے مطابق پہلے گریڈ 18 کے افسران کو سالانہ 6 ہزار، گریڈ 19 کے افسران کو 8 ہزار جبکہ گریڈ 20 کے افسران کو 10 ہزار مفت بجلی یونٹس فراہم کیے جاتے تھے۔ نئی پالیسی کے تحت یہ سہولت مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی نوعیت کا فیصلہ ملک کی دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کیلئے بھی کیا گیا تھا، تاہم بعض کمپنیوں نے عدالتوں سے حکمِ امتناع حاصل کر کے مفت بجلی کی سہولت عارضی طور پر بحال کروا لی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا

دوسری جانب لیسکو افسران کا مؤقف ہے کہ اگر تنخواہوں میں تمام مراعات شامل ہیں تو مفت بجلی کی سہولت کسی بھی ادارے میں برقرار نہیں رہنی چاہیے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وزارتِ توانائی ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کیلئے یکساں پالیسی نافذ کرے تاکہ تمام افسران اور اداروں کیلئے ایک ہی اصول لاگو ہو۔

اس فیصلے کو بجلی کے شعبے میں مراعات کے نظام میں شفافیت اور یکسانیت کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▲ 0.01
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.73 ▼ 0.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718
Gold 22K Per Tola 393,908
Gold 21K Per Tola 376,003
Gold 18K Per Tola 322,289
Silver Per Tola 6,244
Platinum Per oz (USD) 1,633
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں