علی امین گنڈاپور اپنی ہی پارٹی قیادت پر برس پڑے
علی امین گنڈاپور نے آڈیو پیغام میں وفاق کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں پارٹی رہنماؤں کی شرکت پر قیادت پر کڑی تنقید کی ۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت وفاقی حکومت میں شامل پارٹیوں نے ملاکنڈ میں ٹیکس کا نفاذ کیا ، وفاق آل پارٹیز کانفرنس بلا کر ملبہ ہمارے اوپر ڈال رہا ہے کہ صوبائی حکومت اقدامات کرے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کے نام پر ہمیں ووٹ دیا ہم ان کو وفاق کی جھولی میں ڈال رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف میں یہ کون اور کس طرح کے فیصلے کر رہا ہے، کس کی مشاورت سے اے پی سی میں گئے؟
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کے بھائی کیخلاف سنگین الزام، اپنے ایم پی اے نے خط لکھ دیا
ان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ میں یہ ٹیکس 2018 کی نگراں حکومت کے دور میں لگا دیا گیا تھا تاہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے کابینہ اجلاس میں یہ معاملہ اٹھا کر اسی وقت ٹیکس ختم کر نے کا فیصلہ کیا تھا۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے نام لیے بغیر قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا پارٹی، نظریہ اور ان لوگوں پر رحم کھائیں جنہوں نے آپ کو ووٹ کر ایوان میں اپنا نمائندہ منتخب کیا۔