سال 2026 کا پہلا مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟

سورج گرہن
مکمل سورج گرہن دیکھنے میں آگ کا چھلا کی طرح نظر آتا ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 13 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) سال 2026 کا پہلا مکمل سورج گرہن جس کو اصطلاحاً Ring of fire بھی کہا جاتا ہے دنیا یہ نظارہ جلد دیکھنے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2026 کا پہلا مکمل سورج گرہن اگلے ماہ ہوگا، جو دن کے رات میں بدل دے گا اور ہر طرف سرمئی تاریکی چھا جائے گی۔ مکمل سورج گرہن دیکھنے میں آگ کا چھلا کی طرح نظر آتا ہے، اسی لیے اس کو انگریزی میں اصطلاحاً Ring of fire بھی کہا جاتا ہے۔دنیا یہ نایاب نظارہ 12 کو کر سکے گی، جب چاند زمین اور سورج کے درمیان سیدھ میں آ جائے گا۔ اس طرح سورج کی روشنی کچھ وقت کے لیے زمین تک نہیں پہنچ پائے گی۔

سورج گرہن کہاں کہاں دکھائی دے گا ؟

یہ دلفریب نظارہ یورپ کے متعدد ممالک گرین لینڈ، آئس لینڈ، شمالی روس، اسپین اور پرتگال کے کچھ حصوں میں دکھائی دے گا۔
جب کہ جزوی سورج گرہن یورپ کے کئی ممالک، افریقہ، شمالی امریکا، بحر اوقیانوس، آرکٹک اوقیانوس اور بحرالکاہل کے مختلف حصوں میں بھی نظر آئے گا۔
تاہم یہ سورج گرہن ہمارے خطے کے وقت کے مطابق غروب آفتاب کے بعد رات کے وقت ہوگا۔ اس لیے پاکستان، بھارت، چین، سری لنکا، ایران، افغانستان سمیت دیگر ممالک میں یہ دکھائی نہیں دے گا۔

سورج گرہن کا دورانیہ

سورج گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8:34 پر شروع ہوگا۔ مکمل سورج گرہن رات 9:58 پر ہوگا، جو مختلف خطوں میں رات 10:46 تک رہے گا۔

مکمل سورج گرہن کا اختتام رات 11:34 پر ہوگا جب کہ جزوی سورج گرہن رات 12:58 تک نظر آئے گا۔

خبردار:

سورج گرہن مکمل ہو یا جزوی، اس کو انسانی آنکھ سے براہ راست نہ دیکھیں کیونکہ اس سے بینائی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

سورج گرہن دیکھنے کا محفوظ طریقہ:

سورج گرہن کے دوران یہ منفرد شمسی نظارہ دیکھنے کے لیے مصدقہ شمسی نظارے کے شیشے یا خاص طور پر ڈیزائن کردہ سولر فلٹرز استعمال کیے جائیں۔

واضح رہے کہ یہ یورپ میں 30 سال کے بعد پہلا مکمل سورج گرہن ہوگا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▲ 0.01
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.73 ▼ 0.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718
Gold 22K Per Tola 393,908
Gold 21K Per Tola 376,003
Gold 18K Per Tola 322,289
Silver Per Tola 6,244
Platinum Per oz (USD) 1,633
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں