سحر ہاشمی نے عمران ہاشمی سے موازنے پر خاموشی توڑ دی
سحر ہاشمی نے ڈرامہ سیریل ظلم سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے شوبز انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی، تاہم اسکرین پر نسبتاً بولڈ مناظر کے باعث انہیں تنقید کا سامنا بھی رہا۔
حال ہی میں اداکارہ سحر ہاشمی نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
خود پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ بطور تنقید نے مجھے بہتر اداکار ہ بننے موقع دیا لیکن بعض تبصرے، خصوصاً عمران ہاشمی سے موازنے پر مجھے افسوس ہوا اور بے حد غیر منطقی محسوس ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے صرف وہی مناظر فلمائے جو اسکرپٹ کا حصہ تھے اور جنہیں ہدایت کار اپنے تخلیقی وژن کے مطابق پیش کرنے کے خواہاں تھے، ہر فنکار اپنے کردار اور اسکرپٹ کی ضرورت کے مطابق کام کرتا ہے۔
بولڈ مناظر شوٹ کرانے سے متعلق سوال اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ بات عجیب لگتی ہے، سچ کہوں تو نہ میں پہلی اداکارہ ہوں اور نہ ہی آخری، جس نے اسکرین پر کسی کو گلے لگایا ہو۔
اداکارہ نے بتایا کہ میرے ہدایت کار نے پورے اعتماد کے ساتھ کہا تھا کہ اگر میں خود کو ان مناظر کے لیے مطمئن محسوس کرتی ہوں تو انہیں ضرور کروں۔
یہ بھی پڑھیں: سوہائے علی ابڑو کی شوہر سے علیحدگی کی افواہوں کی تردید
عمران ہاشمی سے موازنے پر سوال انہوں نے نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع کے بعد میں آئندہ ایسے مناظر کے حوالے سے دوبارہ سوچنے پر مجبور ہو گئی ہوں۔
سحر ہاشمی کا کہنا تھا کہ سچ کہوں تو اب میں اس معاملے میں زیادہ محتاط رہوں گی، کیونکہ اگر ہم ناظرین کے لیے ڈرامے بنا رہے ہیں اور انہیں یہ پسند نہیں، تو پھر ہم ایسا نہیں کریں گے، لیکن براہِ کرم مجھے بندوق کی نوک پر نہ رکھیں۔