سوہائے علی ابڑو کی شوہر سے علیحدگی کی افواہوں کی تردید

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے شوہر شہزار محمد سے علیحدگی بارے زیر گردش افواہوں بے بنیاد قرار دے دیا۔
فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published June, 23 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے شوہر شہزار محمد سے علیحدگی بارے زیر گردش افواہوں بے بنیاد قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا پر اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی شوہر سے علیحدگی بارے خبریں زیر گردش تھیں اب تاہم اداکارہ نے اپنے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ادکارہ سوہائے علی ابڑو نے اپنی نئی پوسٹ میں شوہر اور بیٹی کے ہمراہ بیتائے گئے خوشگوار لمحات کی تصاویر شیئر کیں جن میں تینوں ایک خوش و خرم خاندان کے طور پر نظر آئے۔

پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنے شوہر کو ’’بہترین والد‘‘ اور ایک ’’خاص انسان‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

اداکارہ کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلنے والی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں جبکہ مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور محبت بھرے پیغامات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی نژاد برطانوی فلم ساز سائرس پٹیل نے اسلام قبول کر لیا

واضح رہے کہ سوہائے علی ابڑو نے مارچ 2021 سابق کرکٹر سلیم محمد کے بیٹے شہزار محمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔

شادی کے بعد اداکارہ نے کچھ عرصہ کے لیے شوبز سرگرمیوں سے کنارہ کر لیا تھا، تاہم 2024 میں انہوں نے ڈرامہ "جینٹلمین" کے ذریعے دوبارہ پردہ سکرین پر واپسی کی تھی اور وہ اس وقت مختلف ٹی وی ڈراموں اور شوبز منصوبوں میں مصروف ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں