امریکا کے ایران پر تازہ فضائی حملے، تہران کا سخت ردعمل کا عندیہ

امریکا نے ایک بار پھر ایران کے جنوبی علاقوں پر فضائی حملے کر دیے، جن تہران نے سخت ردعمل کا عندیہ دیا ہے۔
فائل فوٹو
Updated 22 گھنٹے قبل | Published July, 16 2026 | Muhammad Bilal
تہران: (ویب ڈیسک) امریکا نے ایک بار پھر ایران کے جنوبی علاقوں پر فضائی حملے کر دیے، جن تہران نے سخت ردعمل کا عندیہ دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے ایرانی جزیرہ قشم، کیش اور ابو موسیٰ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکا نے تہران کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے اور مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحری ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔

دوسری جانب خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے ایرانی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو ایران خطے کے انفرااسٹرکچر کو ملیا میٹ کر دے گا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ "خطے کے انفرااسٹرکچر کا ایک ایک ٹکڑا ایسے تباہ کریں گے جیسے کبھی اس کا کوئی وجود ہی نہ تھا، جبکہ عربوں کو اونٹوں اور سینڈل کے دور میں واپس لے جائیں گے۔"

یہ بھی پڑھیں: ایران کا کویت اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملہ

دوسری جانب ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اپنی طاقت پر انحصار کرے گا، امریکا ہر موقع پر ایران کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتا ہے، ایران کو مزید مضبوط ہونا ہو گا۔

محمد باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ جنگ ہو یا مذاکرات، فیصلے قومی مفادات کے مطابق ہوں گے، ایران کی پالیسی سلامتی اور طویل المدتی قومی مفادات پر مبنی ہو گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.80 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.39 ▲ 4.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 416,485 ▼ 9,651
Gold 22K Per Tola 381,778 ▼ 8,846
Gold 21K Per Tola 364,424 ▼ 8,444
Gold 18K Per Tola 312,364 ▼ 7,238
Silver Per Tola 5,979 ▼ 200
Platinum Per oz (USD) 1,600 ▼ 19.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں