پنجاب: ڈرائیونگ لائسنس بنوانا مزید آسان، نئی سہولت متعارف

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے ایک اور اہم سہولت متعارف کرا دی گئی۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 16 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے ایک اور اہم سہولت متعارف کرا دی گئی۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت قائم 15 ای خدمت مراکز پر شہریوں کو لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست جمع کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ، ضروری کارروائی اور دستاویزات کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد لرنر لائسنس موقع پر ہی جاری کر دیا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق ای خدمت مراکز سے جاری ہونے والا لرنر ڈرائیونگ لائسنس چھ ماہ تک مؤثر رہے گا، شہری ان مراکز سے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

لرنر لائسنس کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کو متعلقہ شناختی دستاویزات اور مقررہ فیس کے ساتھ قریبی ای خدمت مرکز جانا ہوگا جبکہ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے شہری ای خدمت کی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن نمبر 1317 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب بھر کے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کا عمل بھی آسان بنا دیا گیا ، اب شہری لائسنس مراکز کے بار بار چکر لگائے بغیر گھر بیٹھے موبائل فون کے ذریعے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلیے زبردست سہولت متعارف

دستک ایپ پر ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق خدمات کی منتقلی کے بعد درخواست کا پورا عمل آن لائن کر دیا گیا ہے، درخواست گزار ایپ کے ذریعے اپنے کوائف درج کرنے، مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے اور مقررہ فیس ادا کرنے کے بعد درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

شہری اپنے لائسنس کی تیاری اور ڈیلیوری کی صورتحال بھی آن لائن ٹریک کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سرکاری دفاتر کی طویل قطاروں سے بچانا اور ڈرائیونگ لائسنس کی خدمات کو زیادہ آسان اور شفاف بنانا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.80 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.39 ▲ 4.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 416,485 ▼ 9,651
Gold 22K Per Tola 381,778 ▼ 8,846
Gold 21K Per Tola 364,424 ▼ 8,444
Gold 18K Per Tola 312,364 ▼ 7,238
Silver Per Tola 5,979 ▼ 200
Platinum Per oz (USD) 1,600 ▼ 19.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں