صدر ٹرمپ کا ایران کی بحری ناکہ بندی کرنے کا دوبارہ اعلان
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل جاری ایک طویل پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیٹ ہیگستھ،جنرل ڈین کین اورایڈمرل بریڈ کوپرکوخراج تحسین پیش کرتاہوں، ان کی بدولت آبنائے ہرمز ایران کے علاوہ سب کیلئے کھلی ہے۔
امریکی صدر نےآبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے 20 فیصد فیس لینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 20 فیصد فیس کو تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدوں سے بدلنے کا فیصلہ کیا ہے، خلیجی ممالک بدلے میں امریکہ میں سرمایہ کاری کریں گے، یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ کی قیادت کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کے بعد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بہت بڑی اور خود خلیجی ممالک کیلئے فائدہ مند ہو گی، امریکہ میں پہلے ہی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوئی ہے، نئی سرمایہ کاری اس حجم کو مزید بڑھا دے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری سے فیکٹریاں،صنعتی پلانٹس اور جدید ساز و سامان امریکہ آئے گا، لاکھوں نئی،اعلیٰ تنخوا والی امریکی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے نئے حملے، ایرانی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ دوربارہ جیت رہا ہے، ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہو گا، ایران کی جھوٹی اور شرپسند قیادت خود اپنے ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے، ہم ایرانی بندرگاہوں اور ایرانی کارگو پر مکمل ناکہ بندی نافذ کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ پہلے سے کہیں زیاد ہ کامیابی حاصل کر رہا ہے، وہ دن ختم ہو گئے جب ایران لاکھوں لوگوں کو قتل کرتا تھا۔