کل بدھ کے روز سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا

مکہ مکرمہ میں بدھ 15 جولائی کو ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اور اس لمحے بیت اللہ کا سایہ تقریباً مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
فائل فوٹو
Updated 19 گھنٹے قبل | Published July, 14 2026 | Muhammad Bilal
مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ میں بدھ 15 جولائی کو ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اور اس لمحے بیت اللہ کا سایہ تقریباً مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ قدرتی مظہر سال میں صرف دو مرتبہ پیش آتا ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے قبلے کی درست سمت معلوم کرنے کا آسان اور قدیم طریقہ بھی فراہم کرتا ہے۔

جدہ فلکیاتی سوسائٹی نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر سورج 90 ڈگری کے زاویے پر خانہ کعبہ کے اوپر پہنچے گا۔

اس وقت سورج اور خانہ کعبہ ایک ہی عمودی خط میں ہوں گے جس کے باعث عمارت کا سایہ دکھائی نہیں دے گا یا انتہائی مختصر ہو جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق یہ فلکیاتی منظر دوپہر 2 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین کے مطابق اس وقت دنیا کے مختلف حصوں میں موجود مسلمان کسی سیدھی چیز، عمارت، کھمبے یا لکڑی کے سائے کی مخالف سمت دیکھ کر قبلے کا درست رخ متعین کر سکتے ہیں۔

اس طریقے کے لیے قطب نما، موبائل ایپ یا کسی جدید آلے کی ضرورت نہیں ہوتی، قدیم زمانے میں بھی مسلمان اسی اصول کو استعمال کرتے ہوئے قبلے کی سمت معلوم کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا

زمین میں لکڑی یا چھڑی سیدھی گاڑ دی جاتی اور سورج کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے کے وقت پیدا ہونے والے سائے کی مخالف سمت کو قبلے کا رخ سمجھا جاتا تھا۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سائنسی اعتبار سے اہم ہے اور مسلمانوں کے لیے عملی و روحانی اہمیت بھی رکھتا ہے ۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.71 ▼ 1.02
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.58 ▼ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,383 ▼ 335
Gold 22K Per Tola 393,601 ▼ 307
Gold 21K Per Tola 375,710 ▼ 293
Gold 18K Per Tola 322,037 ▼ 252
Silver Per Tola 6,244 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,634 ▲ 0.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں