شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں سپرد خاک

شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای
آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں کی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 10 2026 |
مشہد (ویب ڈیسک) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مشہد میں تدفین کردی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں کی گئی۔ شہید کی نمازجنازہ ان کے بڑے بیٹے آیت اللہ سید مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی۔

شہید سپریم لیڈر کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین اور جنازے کی 6 روزہ تقریبات تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں ہوئیں جس میں تقریباً4 کروڑ30 لاکھ افراد شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید علی خامنہ ای کی تباہ شدہ رہائش گاہ کی ویڈیو جاری

ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای کا تعزیتی اجتماع آج حرم حضرت معصومہ میں ہوگا، آج نماز مغرب و عشاء کے بعد تعزیتی اجتماع میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی نجف سے ایران کے شہر مشہد پہنچایا گیا تھا، ایرانی فضائیہ کے طیاروں نے جسدِ خاکی لانے والے طیارے کو حصار میں لے کر مشہد ائیرپورٹ پہنچایا۔

اس سے پہلے آیت اللہ خامنہ ای کی میت کو کربلا میں حضرت امام حسیؓن اور حضرت عبّاس کے روضوں پر بھی لے جایا گیا تھا اور نمازِ جنازہ ادا کی گئی، گورنر آفس کے مطابق جلوسِ جنازہ میں70 لاکھ سے زائد سوگواران شریک ہوئے تھے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.17 ▲ 0.61
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.99 ▲ 0.86
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.00 ▲ 1.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▲ 0.17
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 425,755 ▼ 2,097
Gold 22K Per Tola 390,276 ▼ 1,922
Gold 21K Per Tola 372,536 ▼ 1,835
Gold 18K Per Tola 319,317 ▼ 1,573
Silver Per Tola 6,101 ▼ 142
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▼ 40.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں