پنجاب میں جعلی اینٹی بائیوٹک پر الرٹ، عوام کو استعمال سے روک دیا

اینٹی بائیوٹک ایزومیکس 250 ملی گرام
ایزومیکس 250 ملی گرام کا بیچ نمبر H5332 جعلی قرار دیا گیا/ فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published July, 10 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) اینٹی بائیوٹک ایزومیکس 250 ملی گرام کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا، جس میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ دوا ہرگز استعمال نہ کریں اور ادویات صرف مجاز میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں سے خریدیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگس کنٹرول نے جعلی ادویات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایزومیکس 250 ملی گرام کی ایک مخصوص کھیپ کو جعلی قرار دے دیا ہے اور اس حوالے سے فوری الرٹ جاری کردیا گیا۔

الرٹ میں کہا گیا کہ ایزومیکس 250 ملی گرام کا بیچ نمبر H5332 جعلی قرار دیا گیا، جس کی میعاد جولائی 2027 تک ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اس دوا پر اے جی پی لمیٹڈ کا نام درج ہے، تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ بیچ اس کی تیار کردہ اصل مصنوعات میں شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیوٹی کریمیں لگا کر رنگ گورا کرنیوالی خواتین کیلئے بُری خبر

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگس کنٹرول نے فارمیسیوں، میڈیکل اسٹورز، ڈسٹری بیوٹرز اور دیگر طبی مراکز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بیچ کی فروخت اور تقسیم فوری طور پر بند کریں، موجود اسٹاک الگ رکھیں اور متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کو اطلاع دیں۔

محکمہ صحت نے عوام کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ مذکورہ بیچ نمبر کی دوا ہرگز استعمال نہ کریں اور ادویات صرف مجاز میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیوں سے خریدیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر اس دوا کے استعمال سے کسی قسم کا مضر اثر سامنے آئے تو اس کی فوری اطلاع پنجاب فارماکوویجیلنس سینٹر کو دی جائے تاکہ ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.17 ▲ 0.61
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.99 ▲ 0.86
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.00 ▲ 1.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▲ 0.17
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 425,755 ▼ 2,097
Gold 22K Per Tola 390,276 ▼ 1,922
Gold 21K Per Tola 372,536 ▼ 1,835
Gold 18K Per Tola 319,317 ▼ 1,573
Silver Per Tola 6,101 ▼ 142
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▼ 40.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں