برطانیہ میں مسلسل تیسرے سال بچوں کا نام ’محمد‘ سرفہرست

محمد
برطانیہ میں مسلسل تیسرے سال بچوں کے لیے سب سے زیادہ مقبول ’محمد‘ نام کا انتخاب کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 10 2026 |
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں مسلسل تیسرے سال بچوں کے لیے سب سے زیادہ مقبول ’محمد‘ نام کا انتخاب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد نے انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے لڑکوں کے لیے سب سے زیادہ مقبول نام کے طور پر اپنی جگہ مضبوط کر لی ہے، جو مسلسل تیسرے سال سرفہرست ہے۔

2025 میں تقریباً 6000 بچوں کو یہ نام دیا گیا جو کہ دوسرے سب سے زیادہ مشہور نام نوح سے تقریباً 2000 زیادہ ہے۔ پہلے یہ فرق 1,580 تھا۔

اس سال لیو اور لوکا نے آرتھر، اولیور اور جارج کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی تقی عثمانی نے کرپٹو کرنسی کے کاروبار کو حرام قرار دیدیا

اولیویا سب سے زیادہ مقبول لڑکیوں کا نام رہا، اس کے بعد للی، امیلیا، اسلا اور فلورنس کا نمبر آتا ہے۔

محمد 2016 سے ٹاپ 10 میں ہیں، اور 1997 کے بعد سے ٹاپ 100 میں جب یہ پہلی بار داخل ہوا تھا۔ نام محمد کا غلبہ مسلم کمیونٹی کی ترقی سمیت متعدد عوامل کی وجہ سے ہے۔ برطانیہ کی مسلمانوں کی آبادی تقریباً 40 لاکھ ہے، یا مجموعی طور پر برطانیہ کا تقریباً 6 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ سال 2023 میں (Noah) دوسرے اور (Oliver) تیسرے نمبر پر رہا۔ اولیویا اور امیلیا اور مسلسل تیسرے سال لڑکیوں کے ناموں کیلیے سرفہرست رہے۔

اولیویا 2006 سے ہر سال لڑکیوں کے ناموں میں سرفہرست تین میں ہے، 2024 میں 2761 لڑکیوں کے نام سامنے آئے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.17 ▲ 0.61
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.99 ▲ 0.86
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.00 ▲ 1.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▲ 0.17
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 425,755 ▼ 2,097
Gold 22K Per Tola 390,276 ▼ 1,922
Gold 21K Per Tola 372,536 ▼ 1,835
Gold 18K Per Tola 319,317 ▼ 1,573
Silver Per Tola 6,101 ▼ 142
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▼ 40.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں