کراچی: آٹے کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

شہر قائد میں مہنگائی کے دباؤ میں گھرے شہریوں کے لیے آٹا بھی مزید مہنگا ہو گیا، کمشنر کراچی نے آٹے کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 9 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (سنو نیوز) شہر قائد میں مہنگائی کے دباؤ میں گھرے شہریوں کے لیے آٹا بھی مزید مہنگا ہو گیا، کمشنر کراچی نے آٹے کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل سرکاری قیمت 122 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل قیمت 125 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح فائن آٹے کے نئے ہول سیل سرکاری نرخ 132 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اس کی ریٹیل سرکاری قیمت 135 روپے فی کلو رکھی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چکی کے آٹے کی سرکاری قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن شہر کے مختلف علاقوں میں یہ 170 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سرکاری نرخ نامہ جاری ہونے کے باوجود مارکیٹ میں آٹا مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے، بازاروں میں ریگولر آٹا 135 روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے جبکہ فائن آٹے کی سرکاری قیمت 135 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود کئی علاقوں میں یہ 145 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے روٹی اور نان کی قیمتوں پر بھی اثر پڑے گا جس سے غریب اور متوسط طبقے کے گھریلو بجٹ پر مزید بوجھ پڑے گا۔

عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.64
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.13 ▼ 0.42
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.84 ▲ 0.18
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▲ 1.18
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.80 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,853 ▼ 7,698
Gold 22K Per Tola 392,198 ▼ 7,057
Gold 21K Per Tola 374,371 ▼ 6,736
Gold 18K Per Tola 320,889 ▼ 5,774
Silver Per Tola 6,243 ▼ 288
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 12.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں