ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملک بھر میں مہنگائی کے دباؤ کے دوران آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد کئی شہروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا شہریوں کی پہنچ سے مزید دور ہو گیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 5 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کے دباؤ کے دوران آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد کئی شہروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا شہریوں کی پہنچ سے مزید دور ہو گیا۔

ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2 ہزار 900 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے شہری اس وقت ملک میں سب سے مہنگا آٹا خرید نے پر مجبور ہیں جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 900 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

دستاویز کے مطابق اسلام آباد، کوئٹہ اور خضدار میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 800 روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ پشاور میں یہی تھیلا 2 ہزار 750 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 747 روپے، حیدرآباد میں 2 ہزار 740 روپے جبکہ بنوں میں 2 ہزار 700 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح سکھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 560 روپے، لاڑکانہ میں 2 ہزار 500 روپے، ملتان میں 2 ہزار 420 روپے جبکہ گوجرانوالہ اور بہاولپور میں 2 ہزار 400 روپے تک بیچا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں ہفتے 23 اشیائے ضروریہ مہنگی، 11 سستی ہو گئیں

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 333 روپے، فیصل آباد میں 2 ہزار 300 روپے، لاہور میں 2 ہزار 250 روپے جبکہ سرگودھا میں 2 ہزار 240 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عام شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں جبکہ گھریلو بجٹ پر بھی اضافی بوجھ پڑنے لگا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10 ▲ 0.27
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.23 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.44 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.19 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,785 ▲ 8,962
Gold 22K Per Tola 394,886 ▲ 8,216
Gold 21K Per Tola 376,937 ▲ 7,842
Gold 18K Per Tola 323,089 ▲ 6,722
Silver Per Tola 6,376 ▲ 191
Platinum Per oz (USD) 1,630 ▲ 46.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53 ▼ 1.97
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں