کراچی: ہر طرح کے رکشوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

شہر قائد کی شاہراہوں پر ہر قسم کے رکشہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 9 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کی شاہراہوں پر ہر قسم کے رکشہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں ہر طرح کے رکشوں پر پابندی عائد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے تاہم سڑکوں پر صرف وہی رکشے چل سکیں گے جن میں میٹر نصب ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چنگچی رکشوں کو مرکزی شاہراہوں سے ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، شہر میں ٹریفک کے دباؤ، غیر قانونی رکشوں اور بغیر ضابطے چلنے والی گاڑیوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اسی لیے ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے سخت فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

پیر محمد شاہ نے ای چالان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو اس نظام کے حوالے سے سنجیدہ مسائل درپیش ہیں، جنہیں حل کرنے کے لیے نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ای ٹکٹنگ سیف سٹی منصوبے کا حصہ ہے اور اس کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو مؤثر بنانا ہے، ای چالان آٹو جنریٹڈ ہوتے ہیں، اس لیے بعض اوقات غلطیاں بھی ہو جاتی ہیں تاہم ای چالان سسٹم اور لین مارکنگ سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی اہم شاہراہوں پر رکشہ کا داخلہ ممنوع قرار

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق کراچی میں تقریباً 45 ہزار گاڑیاں ایسی ہیں جو اصل مالکان کے نام پر استعمال نہیں ہو رہیں جبکہ جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو تھانوں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کراچی میں ہیوی ٹریفک کے باعث 164 اموات ہوئیں تاہم اب ان واقعات میں 45 فیصد کمی آئی ہے، کراچی ٹریفک مینجمنٹ کمپنی کے قیام پر بھی کام جاری ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.64
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.13 ▼ 0.42
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.84 ▲ 0.18
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▲ 1.18
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.80 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,853 ▼ 7,698
Gold 22K Per Tola 392,198 ▼ 7,057
Gold 21K Per Tola 374,371 ▼ 6,736
Gold 18K Per Tola 320,889 ▼ 5,774
Silver Per Tola 6,243 ▼ 288
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 12.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں