آئندہ برس حج اخراجات میں مزید اضافے کا امکان

آئندہ برس پاکستانی عازمین حج کے لیے سرکاری حج اخراجات میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 9 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئندہ برس پاکستانی عازمین حج کے لیے سرکاری حج اخراجات میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق آئندہ سال مختصر حج پیکیج کی لاگت تقریباً 13 لاکھ روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے، مختصر حج کا دورانیہ 20 سے 22 روز پر مشتمل ہوگا جس کے لیے عازمین کو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً ایک لاکھ روپے اضافی ادا کرنا پڑ سکتے ہیں۔

اسی طرح طویل حج پیکیج بھی مہنگا ہونے کا امکان ہے ،طویل حج کی مجوزہ قیمت 12 لاکھ روپے تک مقرر کی جا سکتی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 50 ہزار روپے زائد ہو گی، طویل حج کا دورانیہ 40 روز پر مشتمل ہو گا۔

خیال رہے کہ حج 2026 میں پاکستانی عازمین کے لیے سرکاری حج اخراجات نسبتاً کم رکھے گئے تھے، 2026 میں 40 روزہ طویل حج پیکیج 11 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ 25 روزہ مختصر حج پیکیج 12 لاکھ روپے میں مقرر کیا گیا تھا۔

سرکاری پالیسی میں مجموعی طور پر حج 2026 کے اخراجات کا تخمینہ 11 لاکھ 50 ہزار سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان بتایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حج درخواستوں کا سٹیٹس جاننے کیلئے طریقہ کار آگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال حج اخراجات میں اضافے کی وجہ سعودی عرب میں رہائش، ٹرانسپورٹ، خوراک، فضائی سفر اور دیگر انتظامی اخراجات میں ممکنہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

تاہم حتمی پیکج کا اعلان وزارت مذہبی امور کی جانب سے پالیسی اور سعودی حکام کے ساتھ معاملات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.64
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.13 ▼ 0.42
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.84 ▲ 0.18
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▲ 1.18
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.80 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,853 ▼ 7,698
Gold 22K Per Tola 392,198 ▼ 7,057
Gold 21K Per Tola 374,371 ▼ 6,736
Gold 18K Per Tola 320,889 ▼ 5,774
Silver Per Tola 6,243 ▼ 288
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 12.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں