حج 2027: درخواستوں کا سٹیٹس جاننے کیلئے طریقہ کار آگیا

حج 2027 کے رجسٹرڈ درخواست گزاروں کے لیے اپنی درخواستوں کا موجودہ سٹیٹس جاننے کے لیے آن لائن ایپلی کیشن انکوائری فیچر متعارف کروا دیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 29 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حج 2027 کے رجسٹرڈ درخواست گزاروں کے لیے اپنی درخواستوں کا موجودہ سٹیٹس جاننے کے لیے آن لائن ایپلی کیشن انکوائری فیچر متعارف کروا دیا گیا۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے عازمینِ حج کی سہولت کے لیے حج ڈیجیٹل سسٹم میں ایک بڑی اور اہم اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی ہے۔

نئے ڈیجیٹل سسٹم کے تحت سال 2027 سے 2030 کے حج سائیکل کے لیے رجسٹرڈ افراد اب گھر بیٹھے انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی درخواستوں کا موجودہ سٹیٹس آن لائن چیک کر سکیں گے۔

یہ منفرد فیچر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) نے تیار کیا ہے جس کا بنیادی مقصد حج کے پورے طریقہ کار کو سادہ اور شفاف بنانا ہے۔

یہ نئی سہولت آنے کے بعد اب انفرادی طور پر رجسٹرڈ افراد یا گروپ کی صورت میں درخواست دینے والے عازمین کو معلومات کے حصول کے لیے کسی بھی سرکاری دفتر یا بینک کے چکر نہیں کاٹنا پڑیں گے بلکہ انہیں حج پورٹل کے ذریعے آن لائن ہی اپنی تفصیلات تک تیز ترین رسائی حاصل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: گریڈ 19 کے سینئرافسر سید وحید شاہ جوائنٹ سیکرٹری حج تعینات

وزارتِ مذہبی امور حکام کا کہنا تھا کہ اس اپ ڈیٹ کا مقصد حج درخواست گزاروں کے لیے ڈیجیٹل سروسز کو بہتر بنانا ہے، نئے سسٹم کے ذریعے عازمین نہ صرف اپنی درخواست کی پیش رفت کو ٹریک کر سکیں گے بلکہ انہیں حج سے متعلق اہم اپ ڈیٹس بھی آن لائن مہیا ہوں گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.27 ▼ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.83 ▲ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں