یکم جولائی کو ملک بھر کے بینک بند رہیں گے: سٹیٹ بینک کا اعلان

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی کو ملک بھر میں بینک تعطیل کا اعلان کر دیا جس کے تحت بدھ کے روز تمام بینک اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 29 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی کو ملک بھر میں بینک تعطیل کا اعلان کر دیا جس کے تحت بدھ کے روز تمام بینک اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی کو بینکوں میں معمول کی عوامی ٹرانزیکشنز نہیں ہوں گی، اس لیے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ضروری بینکاری امور پہلے ہی نمٹا لیں تاکہ تعطیل کے باعث کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس تعطیل کا اطلاق کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں پر بھی ہو گا، ان اداروں کی برانچز عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گی، تاہم بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق تعطیل کے دوران بینکاری نظام میں صارفین کے لیے کاؤنٹر سروسز دستیاب نہیں ہوں گی، جس کے باعث رقم جمع کرانے، نقد رقم نکلوانے، چیک کلیئرنس اور دیگر برانچ سے متعلق امور متاثر ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

بینک حکام کا کہنا ہے کہ شہری اپنی ضروری ادائیگیوں، کاروباری لین دین، چیک جمع کرانے اور دیگر مالی معاملات کے لیے تعطیل سے قبل منصوبہ بندی کریں۔

خاص طور پر کاروباری طبقے، تنخواہ دار افراد اور روزمرہ مالی لین دین کرنے والے صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بینک تعطیل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے امور بروقت مکمل کریں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.27 ▼ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.83 ▲ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں