کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published June, 29 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرا دی۔

سی پی پی اے کی جانب سے درخواست مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے جس پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی۔

سماعت کے دوران درخواست میں شامل اعداد و شمار، بجلی کی پیداواری لاگت، ایندھن کے استعمال اور صارفین پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق مئی کے دوران مجموعی طور پر 12 ارب 63 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، مئی میں بجلی کی اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ اس ماہ کے لیے فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 8 روپے 43 پیسے لگایا گیا تھا۔

حکام کے مطابق پیداواری لاگت میں فرق کے باعث صارفین سے اضافی وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران کے حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا

اعداد و شمار کے مطابق مئی کے دوران پانی سے 33.27 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی کوئلے سے 11.66 فیصد، درآمدی کوئلے سے 13.54 فیصد، فرنس آئل سے 0.16 فیصد جبکہ مقامی گیس سے 8.31 فیصد بجلی حاصل کی گئی۔

نیپرا حکام درخواست کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کریں گے، منظوری کی صورت میں اضافی رقم صارفین کے آئندہ بلوں میں وصول کی جا سکتی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.27 ▼ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.83 ▲ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں