امریکہ اور ایران کے حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا

عالمی منڈی
گذشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 10.6 فیصد کمی ہوئی تھی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 29 2026 |
نیویارک (ویب ڈیسک): امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور ایک دوسرے پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق پیر کے روز برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 58 سینٹ یا 0.8 فیصد اضافے کے بعد 72.57 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 88 سینٹ یا 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 70.11 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتی رہی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کرتا ہے تو تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی 3 ممالک میں سفر کرنے پر پابندی عائد

مالیاتی ادارے ’’آئی این جی ‘‘ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ حالیہ دنوں میں تیل کی سپلائی میں کچھ بہتری دیکھی گئی ہے، تاہم مارکیٹ کو اب بھی متعدد خطرات لاحق ہیں۔ ان کے مطابق سرمایہ کار اس بات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں کہ اگر ترسیل کی بحالی کا عمل جاری رہا تو عالمی سطح پر طلب اور رسد کے توازن پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

تجزیہ کاروں نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال میں مارکیٹ کا نسبتاً پُرسکون رویہ حیران کن ہے، کیونکہ اگر آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل دوبارہ سست پڑ گئی یا کسی قسم کی رکاوٹ پیدا ہوئی تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں خام تیل اور مائع قدرتی گیس مختلف ممالک کو سپلائی کی جاتی ہے۔ اس راستے میں معمولی رکاوٹ بھی عالمی توانائی مارکیٹ پر فوری اثر ڈالتی ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.27 ▼ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.83 ▲ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں