سعودیہ ٹریفک حادثہ میں پاکستانی فیملی کے 4 افرادجاں بحق

سعودی عرب ٹریفک حادثہ
سفر کے دوران پاکستانی فیملی کی گاڑی ہولناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 29 2026 |
کھیوڑہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے نے پاکستان کے علاقے پنڈدادن خان کی تحصیل کھیوڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کی خوشیاں ماتم میں بدل دیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان کے نواحی علاقے کھوتیاں کے رہائشی رانا ممتاز احمد اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد سڑک کے راستے بحرین جا رہے تھے۔ سفر کے دوران ان کی گاڑی ایک ہولناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں رانا ممتاز احمد، ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

حادثے میں خاندان کی ایک اور بیٹی شدید زخمی ہوئی، جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور ڈاکٹرز اسے بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی 3 ممالک میں سفر کرنے پر پابندی عائد

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان میں موجود اہل خانہ اور عزیز و اقارب پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ کھوتیاں اور گردونواح کے علاقوں میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ اہل علاقہ نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور زخمی بچی کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

پاکستانی سفارتی حکام بھی واقعے سے آگاہ ہیں اور متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہیں۔ سفارتخانے کی جانب سے قانونی کارروائی، ضروری دستاویزات اور میتوں کی وطن واپسی سمیت دیگر امور میں اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں پاکستانی عمرہ اور حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں، جبکہ خلیجی ممالک میں مقیم اپنے عزیزوں سے ملاقات کے لیے بھی سڑک کے راستے سفر کرتے ہیں۔ ایسے افسوسناک حادثات نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پوری پاکستانی برادری کو غمزدہ کر دیتے ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.27 ▼ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.83 ▲ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں