فیفا ورلڈ کپ: لیونل میسی نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ میں نے ایک تاریخ رقم کر دی، میسی ورلڈکپ کے مسلسل 7 میچز میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
فائل فوٹو
Updated 19 گھنٹے قبل | Published June, 28 2026 | Muhammad Bilal
میامی: (ویب ڈیسک) ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ میں نے ایک تاریخ رقم کر دی، میسی ورلڈکپ کے مسلسل 7 میچز میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

لیونل میسی نے اردن کے خلاف میچ میں شاندار فری کک پر گول کر کے یہ منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

میچ کے 80ویں منٹ میں میسی نے فری کک پر خوبصورت انداز میں گیند کو جال میں پہنچایا اور ارجنٹینا کی برتری 1-3 کر دی، اسی گول کے ساتھ انہوں نے فرانس کے جسٹ فونٹین اور برازیل کے جائرزینہو کا مسلسل 6 ورلڈکپ میچز میں گول کرنے کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا۔

میسی کے مسلسل گول کرنے کا سلسلہ قطر ورلڈکپ 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف ناک آؤٹ میچ سے شروع ہوا تھا، اس کے بعد انہوں نے نیدرلینڈز، کروشیا اور فرانس کے خلاف بھی گول کیے اور ارجنٹینا کو عالمی چیمپئن بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، ایران کا ایونٹ میں سفر تمام ہو گیا

فیفا ورلڈکپ 2026 میں بھی میسی کی شاندار فارم برقرار ہے، انہوں نے پہلے الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک اسکور کی، پھر آسٹریا کے خلاف 2 گول کیے اور اب اردن کے خلاف گول کر کے مسلسل 7 میچز میں گول کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

اردن کے خلاف گول کے بعد لیونل میسی کے ورلڈکپ میں مجموعی گولز کی تعداد 19 ہو گئی ہے، اس سے قبل فرانس کے جسٹ فونٹین نے 1958 ورلڈکپ میں مسلسل 6 میچز میں گول کیے تھے جبکہ برازیل کے جائرزینہو نے 1970 میں یہی کارنامہ انجام دیا تھا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں