فیفا ورلڈکپ: ایران ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا

FIFA World Cup
فائل فوٹو
Updated | Published June, 28 2026 |
دوحہ:(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ایک بڑے اپ سیٹ کے تحت ایران کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق الجزائر اور آسٹریا کے درمیان کھیلا گیا اہم میچ 3-3 گول سے برابر رہا، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے گروپ جے سے راونڈ آف 32 کیلئے کوالیفائی کر لیا، اس نتیجے کے بعد ایران کی ٹیم کا سفر ورلڈکپ میں اختتام پذیر ہو گیا۔

میچ کے دوران ابتدا سے ہی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پہلے 60 منٹ تک دونوں ٹیمیں 2-2 گول سے برابر رہیں۔ بعد ازاں الجزائر نے دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں تیسرا گول کر کے برتری حاصل کی، تاہم میچ کے بالکل آخری لمحات میں آسٹریا نے بھی تیسرا گول داغ کر مقابلہ برابر کر دیا اور ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔

دوسری جانب پرتگال جس کی قیادت اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کر رہے ہیں، اپنے آخری گروپ میچ میں کولمبیا کیخلاف کوئی گول نہ کر سکی اور میچ 0-0 سے برابر رہا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی تھیں، تاہم کولمبیا نے متعدد حملے کیے مگر گول کرنے میں ناکام رہی۔

ایک اور اہم میچ میں کانگو نے ازبکستان کو 3-1 سے شکست دے کر 52 سال بعد ورلڈکپ میں اپنی پہلی ناک آؤٹ اسٹیج میں جگہ بنا لی، جسے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

گروپ L میں کروشیا نے گھانا کو 2-1 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی، جبکہ انگلینڈ نے پاناما کو 2-0 سے ہرا کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ 2026 میں جرمنی کو اپ سیٹ شکست

ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے میچز آج مکمل ہو جائیں گے، جبکہ ناک آؤٹ راؤنڈ کا آغاز کل سے متوقع ہے، جہاں مقابلے مزید سخت ہونے کی توقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں