گریڈ 19 کے سینئرافسر سید وحید شاہ جوائنٹ سیکرٹری حج تعینات

وفاقی حکومت کی جانب سے گریڈ 19کے سینئر افسر سید عبدالوحید شاہ کو جوائنٹ سیکرٹری حج تعینات کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated 22 گھنٹے قبل | Published June, 25 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے گریڈ 19 کے سینئر افسر سید عبدالوحید شاہ کو جوائنٹ سیکرٹری حج تعینات کر دیا گیا۔

وزارت مذہبی امور نے سید عبدالوحید کی بطور جوائنٹ سیکرٹری حج تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹو سروسز کے بی ایس 19کے سینئر افسر سید عبدالوحید شاہ اس سے قبل گلگت بلتستان میں فرائض انجام دے رہے تھے۔

کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 27 اپریل 2026 کو ان کی وفاقی وزارت مذہبی امور میں ٹرانسفر کے احکامات جاری کیے تھے۔

سید عبدالوحید شاہ تعیناتی کے منتظر تھے جوائنٹ سیکرٹری حج محمد بخش سانگی کے تبادلے کے بعد انہیں ان کی جگہ اس خالی نشست پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور میں جوائنٹ سیکرٹری حج کا عہدہ انتہائی اہمیت کا حامل تصور کیا جاتا ہے کیونکہ حج آپریشن سے متعلق انتظامی امور، پالیسی معاملات، حجاج کرام کی سہولتوں، سفری انتظامات اور سعودی حکام سے رابطہ کاری میں اس عہدے کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔

وزارت مذہبی امور ہر سال حج آپریشن کو بہتر بنانے کے لیے مختلف سرکاری محکموں، ایئر لائنز، بینکوں، حج میڈیکل مشن اور سعودی عرب میں موجود معاون عملے کے ساتھ رابطے میں رہتی ہے، اسی تناظر میں جوائنٹ سیکرٹری حج کی تعیناتی کو اہم انتظامی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ایک ہزار عمرہ زائرین شاہی مہمان بنیں گے

حکام کا کہنا ہے کہ نئے جوائنٹ سیکرٹری حج کی تعیناتی کے بعد آئندہ حج آپریشن سے متعلق انتظامی امور میں مزید تیزی آنے کی توقع ہے جبکہ حجاج کرام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، شکایات کے بروقت ازالے اور حج پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی اہم اقدامات کیے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج سے متعلق معاملات کو منظم، شفاف اور سہولت بخش بنانے کے لیے متعلقہ شعبوں میں افسران کی تعیناتی اور ذمہ داریوں کی تقسیم معمول کا حصہ ہے تاکہ حجاج کرام کو اندرون ملک اور سعودی عرب میں بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▼ 0.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.77 ▼ 1.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.96 ▼ 1.91
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.27 ▼ 0.94
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں