اسرائیلی صدر کو لیجانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

اسرائیلی صدر صدر اسحاق ہرزوگ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 25 2026 | Muhammad Bilal
تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی صدر صدر اسحاق ہرزوگ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر نے صدر اسحاق ہرزوگ کو لے کر اڑان بھری ہی تھی کہ کچھ ہی دیر بعد حادثہ پیش آ گیا ۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ یروشلم میں ماؤنٹ ہرزل پر ایک یادگاری تقریب میں شریک ہوئے جس کے بعد وہ شمالی اسرائیل میں تعزیت (شیوا) کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر نے جیسے ہی اڑان بھری سامنے سے آتے پرندوں کا ایک غول آیا جو ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا جس کے بعد ہیلی کاپٹر ہچکولے کھانے لگا تاہم پائلٹ نے فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ، فضائی عملے یا ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

ابتدائی معائنے میں ہیلی کاپٹر کو بھی کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا لبنان پر حملہ، امریکی صدر کا سخت ردعمل

ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق لینڈنگ کے بعد صدر اسحاق ہرزوگ اور فضائی عملے کو دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق متاثرہ ہیلی کاپٹر کو تکنیکی معائنے اور ضروری دیکھ بھال کے لیے اسرائیلی فضائیہ کے انجینئرنگ عملے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر حادثے کو برڈ اسٹرائیک قرار دیا گیا لیکن ترجمان اسرائیلی فوج نے واقعے کی مکمل وجوہات کے تعین کے لیے باقاعدہ تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▼ 0.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.77 ▼ 1.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.96 ▼ 1.91
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.27 ▼ 0.94
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں