اسرائیل کا لبنان پر حملہ، امریکی صدر کا سخت ردعمل

اسرائیل کے لبنانی دارالحکومت بیروت پر تازہ حملوں میں 3 شہری شہید جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 14 2026 | Muhammad Bilal
واشنگٹن، بیروت: (ویب ڈیسک) اسرائیل کے لبنانی دارالحکومت بیروت پر تازہ حملوں میں 3 شہری شہید جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی فوج نے ضاحیہ میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے حالیہ اقدام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب اب لبنان پر دوبارہ حملے نہ کرے اور اسرائیل کو کسی صورت ایران کیساتھ امن معاہدے کی پیشرفت میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ معاہدےکے قریب ہیں جس سے خطے میں امن ہو گا ایسے معاہدے کے قریب ہیں جس میں لبنان بھی شامل ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ حزب اللہ بھی اسرائیل کو نشانہ بنانا بند کرے اور تمام فریقین تحمل سے کام لیں۔

ادھر ایرانی فوجی کمانڈر سردار اسدی نے بیروت پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے ٹرمپ کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا

سردار اسدی نے اپنے بیان میں کہا کہ بیروت پر صیہونی فورسز کے حملے ہرگز بلاجواب نہیں رہیں گے اور اسرائیلی جرائم کا مناسب وقت پر مؤثر جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے اسرائیل کی جانب سے تازہ ترین حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ ختم ہونے کے معاہدے پر دستخط ہونے جا رہے ہیں۔

ایران کی جانب سے معاہدے کی شرائط میں لبنان پر اسرائیل کی جانب سے حملوں کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-15 Petrol (Super) 373.78
2026-06-15 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-15 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں