شہید ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا
ایرانی میڈیا کے مطابق سید آیت اللہ نوری ہمدانی نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ پڑھائی، سید علی خامنہ کو روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
ایرانی حکام کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی تدفین کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ لاکھوں زائرین کی آمد کے پیش نظر خصوصی انتظامی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
نماز جنازہ میں مردو خواتین سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی، نماز جنازہ میں شریک افراد آبدیدہ دکھائی دیے۔
شہید سید علی خامنہ 1939 کو مشہد میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی مشہد سے ہی حاصل کی، سید علی خامنہ ای شہید نے قم سے تفسیر، فلسفہ اور اسلامی امور میں مہارت حاصل کی۔
سید علی خامنہ ای شہید شاہ ایران کے خلاف انقلابی تحریک کا حصہ رہے، وہ 1979 کے انقلاب کے بعد ایران کے سیاسی منظر نامے پر نمایاں ہوئے اور 1981 میں ایران کے صدر منتخب ہوئے۔
شہید سید علی خامنہ ای 1989 میں آیت اللہ خمینی کے بعد ایران کے دوسرے سپریم لیڈر منتخب ہوئے، سید علی خامنہ ای 36 سال سپریم لیڈر اور رہبر اعلیٰ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید علی خامنہ ای کی تباہ شدہ رہائش گاہ کی ویڈیو جاری
انہوں نے سیاست، فوج ، خارجہ امور اور معاشی پالیسی کو ٹھوس بنیادوں پر تشکیل دیا، بحیثیت سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے اختیارات بہت وسیع تھے، خامنہ ای کی خارجہ پالیسی نےا یران کو مضبوط علاقائی طاقت میں تبدیل کیا۔
سپریم لیڈر سید علی خامنہ رواں برس 28 فروری کو اسرائیلی اور امریکی حملوں میں شہید ہو گئے تھے۔