امارات میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، نئے اسلامی سال کا آغاز

متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر دن کی روشنی میں ہی محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 15 2026 | Muhammad Bilal
ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر دن کی روشنی میں ہی محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا۔

متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی مرکز کی جانب سے بھی اسلامی قمری سال 1448 ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند دیکھے جانے کی تصدیق کر دی، چاند کی تصویر ابو ظہبی میں واقع ختم فلکیاتی رصدگاہ نے صبح 11 بجے حاصل کی۔

رصدگاہ کی جانب سے جاری کی گئی تصویر کے مطابق اس وقت چاند سورج سے 5.4 درجے کے فاصلے پر تھا جبکہ اس کی عمر 5 گھنٹے اور 35 منٹ تھی۔

اماراتی حکومت کی جانب سے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا، اس طرح ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیل منانے والے شہریوں اور رہائشیوں کو ایک بار پھر طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا، یکم محرم کی چھٹی ملا کر یہ تین روزہ تعطیلات بن گئیں۔

دوسری جانب شارجہ میں سرکاری ملازمین اور طلبہ نے چار روزہ تعطیلات کا لطف اٹھایا، کیونکہ وہاں معمول کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار ہفتہ وار چھٹی کے ایام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئے اسلامی سال کے آغاز پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

خیال رہے کہ اسلامی یا ہجری کیلنڈر کا انحصار قمری مہینوں پر ہوتا ہے اور نئے سال کا آغاز یکم محرم سے ہوتا ہے، جس کا تعین چاند کی رویت سے کیا جاتا ہے، ہجری کیلنڈر کا ہر مہینہ 29 یا 30 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

نئے ہجری سال کی سرکاری تعطیل کے موقع پر پیر 15 جون کو دبئی میں تمام عوامی پوائنٹس پر شہریوں کے لیے پارکنگ مفت کر دی گئی، معمول کے پارکنگ نرخوں کا نفاذ منگل 16 جون سے دوبارہ ہو گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-15 Petrol (Super) 373.78
2026-06-15 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-15 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں