اسرائیلی حملوں میئر سمیت 4 افراد شہید

Israel Lebanon Conflict
فائل فوٹو
Updated | Published June, 13 2026 |
بیروت:(ویب ڈیسک) جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا، جہاں مختلف علاقوں میں ڈرون اور فضائی حملوں کے نتیجے میں الریحان میونسپلٹی کے میئر سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔

تازہ حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لبنانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے ضلع جیزین میں واقع الریحان اور کفرہنہ میونسپلٹیز کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے نتیجے میں الریحان میونسپلٹی کے میئر سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حملوں کے بعد امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ضلع مرجعیون کے قصبے خیام پر بھی فضائی حملے کیے، جبکہ ضلع نباطیہ کے علاقے قصیبہ میں ڈرون حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع صور کے علاقے مجدل زون میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری بھی کی گئی، جس سے مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب اسرائیلی فوج نے حال ہی میں جنوبی لبنان کے 20 قصبوں اور دیہات کے رہائشیوں کو اپنے گھر فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ ان احکامات کے بعد متعدد خاندان محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک

دوسری جانب لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے کی تیاریاں بھی جاری ہیں، جو 22 جون کو واشنگٹن میں متوقع ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.01 ▲ 1.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.92 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.27 ▼ 0.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.27 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.30
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▲ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,095 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,004 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 368,458 ▲ 9
Gold 18K Per Tola 315,821 ▲ 7
Silver Per Tola 5,998 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,648 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.95 ▼ 4.08
Diesel HSD Per Litre 256.34 ▼ 2.50
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 3.58
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں