بھارتی فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک

Indian Air Force Plane Crash
فائل فوٹو
Updated | Published June, 13 2026 |
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) آسام کے ضلع جورہاٹ میں بھارتی فضائیہ ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

حادثے کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ ایک شریک پائلٹ زخمی ہو گیا، واقعے کے بعد امدادی اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائیہ کا اے این-32 طیارہ لینڈنگ کے مرحلے میں تھا کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں لینڈنگ کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔

بھارتی فضائیہ نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال بھارتی فضائیہ کو متعدد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مختلف میڈیا ذرائع کے مطابق سال 2026 کے دوران اب تک کئی فوجی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، جس پر دفاعی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل پیش آنے والے فضائی حادثات سے فضائی بیڑے کی دیکھ بھال، تکنیکی مسائل اور آپریشنل نظام کے حوالے سے سوالات جنم لے رہے ہیں، حادثات کی بڑھتی تعداد فضائی سلامتی کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی حملے کا نشانہ بننے والا جہاز بھارتی نکلا

حادثے کے بعد حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ تکنیکی ماہرین ملبے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حادثے کی اصل وجوہات اور ذمہ دار عوامل کے بارے میں تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.01 ▲ 1.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.92 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.27 ▼ 0.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.27 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.30
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▲ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,095 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,004 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 368,458 ▲ 9
Gold 18K Per Tola 315,821 ▲ 7
Silver Per Tola 5,998 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,648 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.95 ▼ 4.08
Diesel HSD Per Litre 256.34 ▼ 2.50
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 3.58
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں