امریکی حملے کا نشانہ بننے والا جہاز بھارتی نکلا

Indian Chemical Tanker Attack
فائل فوٹو
Updated | Published June, 11 2026 |
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) بحیرۂ عمان میں امریکی فوجی کارروائی میں تصدیق ہوئی ہے کہ امریکی حملے کا نشانہ بننے والا کیمیکل ٹینکر بھارتی ملکیت کا تھا۔

امریکی فوج نے چند روز قبل بحیرۂ عمان میں ایک ایسے جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی تھی جس پر الزام تھا کہ وہ امریکی ناکہ بندی اور احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی بندرگاہ کی جانب بڑھ رہا تھا۔ بعد ازاں سامنے آنے والی معلومات کے مطابق یہ جہاز بھارتی ملکیت کا کیمیکل ٹینکر ایم ٹی حسنہ تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ٹینکر کو متعدد بار وارننگز جاری کی گئیں، تاہم عملے نے جہاز کا رخ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی بحری بیڑے سے وابستہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سے ایف اے-18 سپر ہارنیٹ جنگی طیارہ روانہ کیا گیا، جس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر کو نشانہ بنایا اور اسے ناکارہ بنا دیا۔

امریکی حکام کے مطابق کارروائی کے بعد ٹینکر نے اپنا راستہ تبدیل کر لیا اور ایران کی جانب پیش قدمی روک دی۔ واقعے کے دوران جہاز پر موجود 21 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا، جبکہ 3 افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کو بند کر دیا

رپورٹس کے مطابق ٹینکر پر 28 افراد کا عملہ سوار تھا جن میں 24 بھارتی شہری شامل تھے۔ بھارتی میڈیا اور بعض علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی مشن کے نائب سربراہ کو طلب کیا اور باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.01 ▲ 1.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.92 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.27 ▼ 0.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.27 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.30
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▲ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,095 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,004 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 368,458 ▲ 9
Gold 18K Per Tola 315,821 ▲ 7
Silver Per Tola 5,998 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,648 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.95 ▼ 4.08
Diesel HSD Per Litre 256.34 ▼ 2.50
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 3.58
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں